21 جون 2014 - 14:22
آیت اللہ اختری: سبط النبی (ع) کانفرنس امام حسن علیہ السلام کی زندگی کو پہچاننے کے لیے بہترین فرصت ہے

سبط النبی الاکبر (ع) عالمی کانفرنس ۲۲ جون ۲۰۱۴ بروز اتوار کو تہران میں شروع ہو گی جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ اختری نے گزشتہ روز تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا: ہمارے سماج میں حتی مومن اور متدین افراد کے درمیان ائمہ طاہرین(ع) کے طرز زندگی سے بہت کم آشنائی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا: البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ائمہ طاہرین(ع) کے سلسلے میں کام نہیں ہوا ہے بلکہ اس حوالے سے کام تو بہت ہوا ہے لیکن ائمہ اطہار (ع) کی زندگی اتنی بلند ہے کہ ہمیں وہاں تک پہنچنے کے لیے نہایت دقیق علمی کام انجام دینے کی ضرورت ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اسی مقصد کے پیش نظر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے امام حسن (ع) کی عظیم الشان زندگی کو عمیق نگاہ سے پہچنوانے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں بیرونی ممالک سے بھی اسکالروں کو دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سبط النبی الاکبر (ع) عالمی کانفرنس ۲۲ جون ۲۰۱۴ بروز اتوار کو تہران میں شروع ہو گی جس کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲